مرغیوں کی غلاظت اٹھانے والی گاڑیاں شہریوں کے لئے دردِ سر بن گئیں، بیماریاں پھیلنے لگیں
رائے ونڈ ( نامہ نگار) حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی کیخلاف برائلر مرغیوں کی غلاظت اکٹھی کرنے والی گاڑیاں رائیونڈ اور گردونواح کے شہریوں کیلئے درد سر بن گئیں ۔ مرغیوں کا کچرا اکٹھا کرنے کیلئے کھلے ڈرم، موٹر سائیکل ، رکشے اور گاڑیوں پر کھلے عام رکھے ہوئے ڈرم سرِ عام بیماریاں پھیلانے لگے۔ تحصیل بھر کی سیاسی ، مذہبی وسماجی تنظیموں نے کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شہریوں کو برائلر کی آلائشیں اکٹھی کرنے والی گاڑیوں سے نجات دلائی جا سکے۔