• news

   گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی  کیلئے ریجن بھرمیں سی این جی اور انڈسٹریل زون پر سوئی گیس کی فراہمی معطل

فیروزوالہ(نامہ نگار) جنرل مینجر سوئی نادرن ریجن شیخوپورہ احسان اللہ بھٹی نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ریجن بھرمیں سی این جی اور انڈسٹریل زون پر سوئی گیس کی فراہمی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے انہوں نے چیف انجینئر شہزاد احمد،ڈپٹی چیف اورنگزیب سندھو،کمرشل انچارج اکمل شہزاد اور یو ایف جی انچارج ٹاسک فورس حافظ عمران کے ہمراہ اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں سردی کی شدت میں جہاں اضافہ ہو رہا ہے وہاں گھریلو صارفین بھی گیس کا استعمال زیادہ کرتے ہے جس کی وجہ سے طلب و رسد میں فرق آ رہا ہے جس کو ختم کر نے کیلئے انڈسٹری اور سی این جی اسٹیشن کو گیس کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن