ریاست کیلئے کرداروں نہیں اداروں کی اہمیت ہے:ہیومن رائٹس موومنٹ
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر تنویرخان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،مرکزی سینئر نائب صدو ر مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ ریاست کیلئے کرداروں نہیں اداروں کی اہمیت ہوتی ہے۔مہذب اورمتمدن معاشروں میں فعال اداروں کے بغیرکرداروں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،زمینی وآسمانی سانحات اوردشمن ملک کی طرف سے جارحیت کے دوران اداروں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔