نواز شریف کی محبت کو کسی صورت عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،میاں مشتاق احمد
فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ کے مرکزی سیکرٹریٹ رچنا ٹائون میں قائداعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) پی پی(137)کے صدر میاں مشتاق احمد سابق چئیرمین بلدیہ فیروزوالہ چوہدری ریاض احمد گجر ، رانا عبدالستار ، حامد علی شاہ ، مقصود بٹ اور دیگر ارکان نے کیک کاٹا۔ اس موقع پرمیاں مشتاق احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور مسلم لیگ(ن) نے اقتدار میں آکر ہمیشہ ملک و قوم کو خوشحال بنایا، نواز شریف کی محبت کو کسی صورت عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔