پیپلز پارٹی غریبوں کے حقوق کی آواز کو بلند کرتی رہے گی،سینئر نائب صدرپی پی لاہور اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں غازیوں اور جدوجہد کرنے والے لوگوں کی جماعت ہے، یہ کسی کھلاڑی کی جماعت کی طرح نہیں بنی ۔پیپلز پارٹی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گی اور ملک کے غریبوں کے حقوق کی آواز کو بلند کرتی رہے گی۔جس نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا دعوی کیا تھا وہ آج یہاں کے لوگوں کو کھانے پینے سے بھی محروم کررہا ہے۔ ایسی مسلط کردہ جماعت اور اس کے لیڈر کی ہم مذمت کرتے ہیں۔