کیمرون میں بس حادثہ ، 10 خواتین ،4 بچوں سمیت 37 ہلاک
ڈوالا(اے پی پی )کیمرون میں بس حادثے میں 10 خواتین اور چار بچوں سمیت کم از 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو پولیس نے بتایا کہ حادثہ وسطی کیمرون بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس کمشنر نے عوامی ریڈیو کو بتایا کہ بس میں سوار دیگر 19 مسافر زخمی بھی ہوئے ۔