بھارتی شہری کا شادی کی سالگرہ پر بیوی کیلئے چاند پر 3 ایکڑ کا تحفہ
بمبئی (نیٹ نیوز) بھارت کے شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندرا اجینا نے اپنی بیوی سپنا اجینا کی سالگرہ پر چاند کی تین ایکڑ زمین بطور تحفہ پیش کر دی۔ دھرمیندرا جینا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو شادی کی آٹھویں سالگرہ بیوی کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتا تھا۔ اسی خواہش کی تکمیل کے لیے چاند پر زمین خرید کر بیوی کے نام کر دی۔ دھرمیندرا کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کیونکہ میں راجھستان میں چاند پر زمین خریدنے والا پہلا شوہر ہوں۔