• news

ہارون آباد: 19 سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد کئی دن اجتماعی زیادتی

ہارون آباد (نامہ نگار) اوباش کی ساتھیوں سمیت 19سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد زیادتی، لڑکی اغواکاروں کے ڈیرہ سے بھاگ کر تھانے پہنچ گئی۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ کے مطابق وہ 26 تھری آر گاؤں کی رہائشی ہے۔ 15 دسمبر کو 4 سالہ بھانجی کے ہمراہ جھگیوں سے نہر پر پانی لینے آئی تو اچانک وسیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اور بھانجی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم جگہ پر لے گیا۔ جہاں وسیم اور ساتھی مجھ سے کئی دنوں تک زیادتی کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن