• news

مساجدومدارس کاہرصورت تحفظ یقینی بنائیں گے،مفتی منیب الرحمن

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تحریک تحفظ مساجدومدارس نے کہاہے کہ حکومت وقف املاک بل فوری طورپر واپس لے ورنہ تحریک کادائرہ کارپورے ملک میں پھیلادیں گے ،حکومت بین الاقوامی طاقتوں کی ایما پرملک کی نظریاتی تشخص ختم کرنے کے درپے ہے ،مساجدومدارس کاہرصورت تحفظ کریں گے وقف املاک بل کے خلاف 31دسمبرکواسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیزتحفظ مدارس کانفرنس سے  اتحادتنظیمات مدارس دینیہ کے سر براہ مفتی منیب الرحمن ،وفاق االمدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مفتی محمدتقی عثمانی ،قاری حنیف جالندھری ،رابط المدارس پاکستان کے مولاناعبدالمالک ،وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹرساجدمیرسمیت ملک کی اہم مذہبی قائدین ،وکلا رہنمائ،مشائخ وگدی نشین خطاب کریں گے اورمتفقہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔ تحریک تحفظ مساجدومدارس کااجلاس جامع مسجدالیاس ہمک ماڈل ٹائون میں مولانانذیرفاروقی کی زیرصدارت منعقدہونے والے اجلاس سے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانامحمدثنا اللہ غالب ،تحریک تحفظ مساجدومدارس کے سیکرٹری جنرل مفتی اقبال نعیمی ،تحریک تحفظ مساجدومدارس کے رہنما قاری عبدالکریم ،جمعیت علما پاکستان کے رہنما مفتی عامرشہزاد،جماعت اسلامی کے قاری ضمیراحمد،جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مولاناعتیق الرحمن ،مرکزی جمعیت اہل حدیث مولاناعبدالمجید،مولاناسیدمحی الدین شاہ ،مولاناتجمل الاسلام گیلانی ،مفتی محمدعمر،مولانااسداللہ غالب ،مولاناسعیدالرحمن ودیگرنے بھی شرکت وخطاب کیا  اجلاس میں فیصلہ کیاگیااجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ وقف املاک بل کے خلاف تحریک کومزیدمضبوط کیاجائے گیا اوراس غیرشرعی بل کی واپسی تک اپنی تحریک کوجاری رکھاجائے گاایف اے ٹی ایف کی ایما پرملک کوگروی رکھ دیاگیا ہے ملک سے نظریاتی تشخص ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مساجدومدارس کوسرکاری تحویل میں لے کرمدارس اورمساجدکی حریت ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،مولانانذیرفاروقی نے کہاکہ حکومت کوہرصورت یہ بل واپس لیناہوگا یہ بل خلاف آئین ہی نہیں بلکہ خلاف شریعت بھی ہے ، حکومت جان بوجھ کرحالات خراب کررہی ہے اورایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ جس سے یہ تاثردیاجارہاہے کہ دینی قوتوں اورمدارس کومشتعل کیاجائے طے شدہ امورکوچھیڑاجائے حکومت ہوش کے ناخن لے اورمشرف کی پالیسیوں کااعادہ نہ کرے ۔انہوں نے کہاکہ کروناکی آڑمیں مدارس کوبندکرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن