• news

تہران کے قریب برفانی طوفان کے سبب ہلاکتیں 10ہوگئیں

تہران (این این آئی)ایرانی دارالحکومت تہران کے شمالی پہاڑی علاقے میں برفانی تودے گرنے کے سبب کم مرنے والوں کی تعداد 10ہوگئیں ۔ برفانی طوفان کی زد میں چار مختلف علاقے آئے ہیں اور امدادی ٹیمیں متعدد لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق برفانی طوفان کی زد میں چار مختلف علاقے آئے ہیں اور امدادی ٹیمیں متعدد لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ البروز پہاڑی سلسلے میں یہ برفانی تودے گرنے کا یہ واقعہ جمعہ کے دن شدید برفباری اور تیز ہوائوں کے بعد پیش آیا۔ اس علاقے میں برفانی تودے گرنے کے واقعات شاذ ونادر ہی پیش آتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن