• news

سعودی حکومت نے حج پلیٹ فارم اور حج سمارٹ کارڈجاری کردئیے

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج پلیٹ فارم اور حج سمارٹ کارڈلانچ کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم اور حج سمارٹ کارڈ مکہ معظمہ ثقافتی مرکز کے حالیہ اجلاس کے موقعے پر جاری کے گئے۔ اجلاس کو’’ہم ڈیجیٹل دنیا میں کیسے مثال بن سکتے ہیں‘‘کا عنوان دیا گیا تھا۔اس پلیٹ فارم کا مقصد حج اور عمرہ آپریشنز اور خدمات کو باہم مربوط کرنا ہے۔ اس میں ہر حاجی کو اپنی ذاتی ، طبی اور رہائشی معلومات پر مشتمل سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنا بھی شامل ہے۔ اس کارڈ میں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک جانے اور رہ نمائی حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔ وہ غیرضروری سفر سے بچ سکیں اور ان کے وقت بھی کی بچت ہو گی۔سمارٹ کارڈ 'قریبی فیلڈ مواصلات(این ایف سی)ٹیکنالوجی کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ کارڈ کو مشاعر مقدسہ میں پھیلے مقامات کا سیلف سروس کیوسک کے ذریعہ ان مقامات کے نام پڑھنے میں مدد دے گا۔ حج سمارٹ کارڈ کا اجرا سعودی عرب کے اصلاحات اور ترقی کے پروگرام ویژن2030کا حصہ جس کا اجرا مکہ کلچر سینٹر کی جانب سے کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے یہ کارڈ ایک نئی سہولت ہے۔ سمارٹ حج کارڈ کو رواں سال 1442ھ کے حج کے موقعے پر استعمال کیا جائے گا۔ تجربے کے طور پر حج کے موقعے پر 50 ہزار سمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن