علی امین گنڈاپور کا گلگت ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان ملک کے طول وعرض میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔پاک افواج کے افسران اور جوانوں نے اپنے جانوں کی قربانی سے ملک کو تمام تر خطرات سے محفوظ رکھا ہے۔انہوں نے کہا پوری قوم شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ، علی امین گنڈاپو رنے کہا کہ ا للہ رب العزت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور شہدا ء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔