چائے کی درآمدات میں اضافہ، سونے میں کمی
اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.72 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے جبکہ سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 44 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔