پیپلز پارٹی کے مخالفین آج جیالوں کو جمہوریت پر بھاشن دے رہے ہیں، فیاض چوہان
لاہور+راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گڑھی خدا بخش جلسے میں بیگم صفدر اعوان کی شرکت سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آج بلاول زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو کے ساتھ انکا نظریہ بھی دفن کر دیا انکے حالات یہاں تک آ گئے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی و سیاسی مخالفین اور آمریت کی پیداوار آج جیالوں کو جمہوریت پر بھاشن دے رہے ہیں بیگم صفدر اعوان کو یاد ہو گا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو شہید کو سکیورٹی رسک قرار دیتے رہے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے سخت مخالفت رکھنے والے اور ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج ایک دوسرے کو گود میں اٹھائے پھر رہے ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک دوسرے کیلئے موجودہ محبت ''آسمان کا تھوکا منہ پر'' کی تشریح ہے اور یہ محبت طویل عرصے تک قائم رہنے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگی ڈکشنری میں شاید الیکشن میں ہار جانے کا نام دھاندلی ہے شفاف ترین الیکشن کو دھاندلی کا نام دینا عوامی مینڈیٹ اور رائے کی توہین ہے اصول کی سیاست ہوتی تو ساری پی ڈی ایم اب تک استعفے دے کر فارغ ہو چکی ہوتی اپوزیشن استعفے، دھرنے اور لانگ مارچ کے ذریعے صرف اپنی کرپشن پر این آر او مانگ رہی ہے۔