• news

فیصل آباد: بھٹوں کی بندش پر مالکان کا آج احتجاجی دھرنے کا اعلان

فیصل آباد (آن لائن ) بھٹہ  مالکان نے یکم جنوری 2021ء کے بعد پرانے بھٹوں کی بندش کے حکومتی فیصلہ کے خلاف 28دسمبر بروز سوموار صبح 10بجے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ڈویژن بھر کے بھٹہ مالکان اور مزدور حکومتی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ اس بات کا فیصلہ ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ اورڈویژنل صدر حاجی محمد اسلام نے سرگودھا روڈ سیکٹر کے صدر حافظ محمد اکرم کے بھٹے پر میٹنگ میں کیا گیا  ضلعی صدرچوہدری عبدالرزاق باجوہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زگ زیگ ٹیکنالوجی کی آڑ میں ہزاروں بھٹہ مالکان کے خاندانوں اورلاکھوں مزدوروں کا معاشی قتل نہ کرے اور انہیں یکم جنوری کے بعد پرانے بھٹے چلانے کی اجازت دی جائے۔ حکومت نے بھٹہ مالکان سے وعدہ کیا تھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے لئے بھٹہ مالکان کو 30لاکھ روپے کی گرانٹ، بجلی کے مفت کنکشن، مزدوروں کو ٹریننگ دی جائے گی مگر ابھی تک کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن