• news

کراچی: شہریوں نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی عمارت گرانے سے روک دیا 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے لیاری دریا آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کے آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرکی گئی عمارت کو گرانے سے روک دیا۔ ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق آپریشن کے دوران  علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامناکرنا پڑا جس پرغیر قانونی تعمیرکی گئی عمارت کو منہدم کرنے سے روک دیا گیا۔ واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی اورکار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایس بی سی اے حکام کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان اور عملے کو زدوکوب کرنے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن