• news

نیب نے اسما نواز شریف کو بھی شوگر ملز کیس تحقیقات میں شامل کر لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) مریم نواز کے بعد نیب کی جانب سے نواز شریف کی دوسری صاجزادی اسما نواز کو بھی شوگر مل کیس کی تحقیقات میں شامل کر لیا۔ نیب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسما نواز کو چوہدری شوگر مل سے اس وقت پرافٹ ملتا رہا جب شوگر مل کروڑوں روپے نقصان میں جا رہی تھی۔ اسما نواز کو 2000-01 میں چوہدری شوگر مل سے 11لاکھ 28ہزار روپے کا پرافٹ ملا۔ چوہدری شوگر مل اس سال 13کروڑ 11لاکھ ہزار روپے نقصان میں جا رہی تھی۔ اسما نواز کی جانب سے جمع کرائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں۔ اسما نواز کے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا جبکہ ان کا سورس آف انکم کچھ نہیں تھا۔ اسما نواز کے اثاثے 1992میں 14لاکھ 70ہزار تھے جبکہ 1993 میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ 15لاکھ 50ہزار روپے تک پہنچ چکی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن