مریم نواز کل کی بجائے 3 جنوری کو بہاولپور‘ 27 کو فیصل آباد جائینگی
لاہور+ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) مریم نواز کا دورہ بہاولپور کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ وہ 30 دسمبر کی بجائے 3 جنوری کو بہاولپور جائیں گی۔ وہ وہاں ریلی کی قیادت اور خطاب کریں گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز 27جنوری کو فیصل آباد آئیں گی۔ وہ یہاں ریلی میں شرکت اور چوک گھنٹہ گھر میں کارکنوں سے خطاب کریں گی۔ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں سے گزریں گی۔ ریلی میں شرکت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے سٹی صدر شیخ اعجاز سمیت دیگر رہنمائوں‘ عہدیداروں‘ ارکان اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز اور سرگرم کارکنوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔