نیپرا نے بجلی کی 3 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافہکر دیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیپرا نے بجلی کی تین سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کر دیا،گوجرانوالہ، ملتان، سکھر کے صارفین سے 916 ارب روپے وصول کرنے کا پروانہ جاری کر دیا گیا ،نیپرا کے فیصلے کے اطلاق کی حتمی منظوری حکومت دے گی ۔ حکام کے مطابق نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں بجلی کا یونیفارم ٹیرف لاگو کیا جائے گا، ملتان ریجن کے صارفین سے 553 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی دی گئی ،میپکو کا مالی سال 2019-20 کا اوسط ٹیرف 16.52 روپے فی یونٹ مقرر کر دی گئی ،مپیکو کا مالی سال 2018-19 کا اوسط ٹیرف 16.88 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ،گیپکو کا مالی سال 2019-20 کا اوسط ٹیرف 15.69 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ،گیپکو کا مالی سال 2018-19 کا اوسط ٹیرف 15.14 روپے مقرر کر دیا گیا۔ نیپرا کے مطابق گیپکو صارفین سے مجموعی طور پر 334 ارب روپے وصولی کی منظوری دے دی گئی ،سکھر کے صارفین سے ڈسٹریبیوشن ٹیرف کی مد میں 16 ارب سے زائد وصول ہوں گے۔