مریم نواز کی بھٹو، بینظیر کے مزار پر حاضری، پھول چڑھائے‘ فاتحہ پڑھی
اسلام آباد+ لاڑکانہ (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے بلاول اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں اور دعائوں کے تحفے پیش کئے، یہ ہے پاکستان کی حقیقی جمہوریت کی اصل تصویر۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پاکستان اور عوام کی خاطربے نظیر بھٹو اور نوازشریف نے اپنے فہم وفراست اور اخلاص سے جس میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی، وہ امانت آج بلاول اور مریم کی صورت آئندہ نسلوں کو منتقل ہو چکی ہے۔ مٹی کی چادر اوڑھ کر سونے والے گو آج ہم میں عملی طور پر تو موجود نہیں لیکن ان کے شعور کی روشنی تیز تر ہو رہی ہے۔ ان کی قربانیوں سے نور جمہوریت پھیل رہا ہے۔ آئین وجمہور کے قاتلوں کی پھیلائی ظلمت و سیاہی مٹا رہا ہے۔ علاوہ ازیں بلاول کی جانب سے مریم نواز کو خصوصی پروٹوک خود گاڑی اور چلائی۔ اپنے باغات کے امرو بھی تحفے میں دیئے گئے۔ مریم نواز سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں کی پرتپاک مہمان نوازی کی گئی۔ دریں اثناء ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ غربت، افلاس اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کیلئے مسلم لیگ ن امید کی کرن ہے۔ تبدیلی کا ڈرامپ فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں۔ اس کی جھلک اسلام آباد میئر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے قوم نے دیکھ لی ہے۔ مریم نواز نے اسلام آباد کے میئر کے انتخاب میں جیت پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ غربت‘ افلاس اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کیلئے مسلم لیگ (ن) امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہنچان گئے ہیں۔ اسکی جھلک اسلام آباد میئر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی صورت میں قوم نے دیکھ لی ہے۔