• news

شریف خاندان کی شوگر ملز رجسٹر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ای سی پی  نے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی العربیہ شوگر ملز کی رجسٹریشن نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پر ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ شوگر ملز کو رجسٹر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ ایس ای سی پی کو ملز کو رجسٹر کرنے کی درخواست دی لیکن اس نے درخواست گزار ملز کو رجسٹرڈ کرنے کی بجائے نوٹس جاری کر دیا اور رجسٹریشن کی درخواست کو نظر انداز کر دیا۔ شوگر ملز کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم دینے کیساتھ ساتھ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن