• news

حکومتی اکاؤنٹس میں 7 کروڑ تو کیا 7 ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس

 کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم سندھ میں 7 کروڑ سے زائد کی خوردبرد کے جرم میں سینئر اکاوئنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ تعلیم سندھ میں 7 کروڑ سے زائد کی خردبرد کے جرم میں سینئر اکاوئنٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے سابق سینئر اکاوئنٹنٹ کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکاوئنٹس میں کیا ہوتا ہے، یہ تو 7 کروڑ کی خوردبرد ہے، 7 ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں، آپ کہتے ہیں کہ انسانی غلطی ہے مگر 7 کروڑ ادھر ادھر ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن