• news

2ماہ تک کارروائی معطل رہنے کے بعد سینٹ کا اہم اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث2ماہ تک کارروائی معطل رہنے کے بعد سینٹ کا اہم اجلاس بدھ کو ہو گا۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پرطلب کئے گئے اجلاس میںنیب کی کارروائیوں سے متعلق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی تحریک استحقاق  پیش کی جائے گی۔  اپوزیشن کی ریکورزیشن پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے طلب کیا گیا سینٹ کا اجلاس بدھ کو دن 11بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن