منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کی سست ترین بیٹنگ‘ 65اوورز میں سنچری کی
مائونٹ منگنوئی (سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ کو صبر اور آزمائش والی کرکٹ کہا جاتا ہے اور اس میں زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے رہنے والے کھلاڑی کی ہی جیت ہوتی ہے لیکن قومی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وکٹیں گرنے کے باعث انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 65 اوورز میں 100 رنز مکمل کیے۔2001 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے سب سے زیادہ اوورز کھیل کر اننگز کے 100 رنز مکمل کیے ہوں۔