• news

پی ایچ اے کے زیر اہتمام سالانہ ونٹر فیملی فیسٹیول جاری 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )پی ایچ اے کے زیر اہتمام شہریوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے سالانہ ونٹر فیملی فیسٹیول کا جیلانی پارک میں ہوا، فیسٹول میں خوبصورت رنگا رنگ تقریب کا باقائدہ افتتاح مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ونٹر فیملی فیسٹول اہلیان لاہور کیلئے پی ایچ اے کا خوبصورت تہوار ہے۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی  نے کہا کہ ونٹر فیملی فیسٹول میں پریڈز ، ڈرم اور ڈھول بجانے کی پرفارمنس ہوں گی۔فیسٹول میں مختلف اقسام کے ملک کے ثقافتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ فیسٹول میں سائیکلنگ کیلئے یونی سائیکلسٹ بھی حصہ لیں گے۔30 دسمبر فیسٹول میں پی ایچ اے اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان  دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلایا جائیگا۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ تین روزہ فیملی ونٹر فیسٹول 28 ، 29 اور 30 دسمبر تک جیلانی پارک میں جاری رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن