پاکستان میں واٹر سپلائی سینی ٹیشن کیلے سالانہ6ارب ڈالرسرمایہ کاری کی ضرورت ہے
اسلام آباد(اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا ہے کہ واٹر سپلا ئی اور سینی ٹیشن کیلئے پاکستان کو سالانہ 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی واٹر سپلائی اور نکاسی آب کی ضروریات کیلئے سرمایہ کاری کے حوالہ سے اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ ایشین واٹرڈویلپمنٹ آئوٹ لک 2020 کے مطابق پاکستان کو ان بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے جی ڈی پی کے 2.3فیصد کے مساوی سالانہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فراہمی و نکاسی آب کی محفوظ اور صحت بخش ضروریات کی فراہمی کیلئے سالانہ 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک میں فراہمی و نکاسی آب کیلئے سالانہ 198ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے ، جس میں کیپٹل ، مینٹی نینس اور آپریشنل اخراجات وغیرہ شامل ہیں، ادھر عالمی بنک نے بھی عالمی برادری اور بالخصوص ایشیا و بحالکاہل کے ممالک پر زور دیا ہے کہ پائیدار ترقی کے 6.1اور 6.2اہداف کے حصول کیلئے مربوط کوششیں کرے۔ رپورٹ کے مطابق پانی کی فراہمی اور نکاسی کیلئے چین میں سالانہ 60ارب ڈالر جبکہ بھارت میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے۔