• news

ڈسکہ: گھر میں گھس کر نوجوان پر تشدد، سرکے بال ،بھنویں مونڈ ڈالیں

ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) دو ملزمان کا نوجوان پر تشدد سر کے بال اور بھنوین مونڈ ڈالیں۔ گلشن کالونی کا نوجوان زوباد مسیح اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران ملزمان سورج سندھو اور آکاش گھر میں گھس آئے اور آتے ہی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھا کر نہر کی پٹڑی پر لے گئے اور جہاں پر ملزمان نے نوجوان کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن