• news

حکومت کا کیکڑوں اور جھینگوں کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

اسلا م آباد(چوھدری شاہد اجمل)حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے ملک میں آبی زراعت کو فروغ دینے کیلئے کیکڑوں اور جھینگوں کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بالخصوص دیہی علاقوں جہاں بے روزگاری اور غربت کی شرح بہت زیادہ ہے وہاں پر نئے روزگار کے مواقع پیداکرکے غربت پر قابو پانا ہے ۔ اس منصوبہ پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں شیئر نگ کی بنیاد پر تقربیا سات ارب روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے ۔’’نوائے وقت ‘‘ کو  دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت  ملک کے ریموٹ علاقے جہاں غربت اور بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے ان افراد کے لئے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے چار سالہ کیکڑے اور جھینگوں کی پیداوار بڑھانے صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے ۔ اس منصوبہ پر وفاقی حکومت کی جانب سے شیئرنگ 1ارب 35کروڑ روپے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 6ارب 38کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے ۔ کیکڑے اور جھینگو ںکے منصوبے کیلئے کاشتکاروں اور کسانوں کومعاونت کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے اس منصوبے کوفروغ اور ترقی کیلئے اس سے وابستہ کسانوں ، کاشتکاروں کو لیگل فریم ورک ، سپورٹ سروسز اور لیگل فریم ورک بھی مہیا کیاجائے گی تاکہ اس سے وابستہ افراد کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ آبی زراعت کے فروغ کے ذریعے سے ملکی برآمدات کو بھی بڑھایا جائیگا ۔

ای پیپر-دی نیشن