گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی‘ 6 بنکوں اور پی ایم آر سی کے درمیان 10 سالہ معاہدہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کی فراہمی کا اہم معاہدہ ہوا ہے۔ چھ بنکوں اور پی ایم آر سی کے مابین ہاؤسنگ لون رسک کوریج کا 10 سالہ معاہدہ ہوا ہے۔ بینکس اور موٹ گیج ای فنانس کمپنی کے درمیان ماسٹر کریڈٹ گارنٹی ایگریمنٹ ہوا ہے۔ نجی شعبے کے 5 سے 10 مرلہ کنسٹرکشن منصوبے بھی مستفید ہو سکیں گے۔