• news

مستونگ: کرونا مریض لانے والی ایمبولینس کو حادثہ‘ 3 جاں بحق‘ تین من چرس برآمد

کوئٹہ (نیٹ نیوز) مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ لیویز حکام کے مطابق ایمبولینس مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔ چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اور ایمبولینس میں کرونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔ حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن