• news

 مراکش کے سفارتکاروں  کاوفداسرائیلی دارالحکومت پہنچ گیا

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مراکش کے سفارتکاروں کا ایک وفد پیر کے روز اسرائیلی دارالحکومت پہنچ گیا۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق مراکش کا وفد اسرائیل میں اپنا رابطہ دفتر دوبارہ قائم کرے گا۔ یہ دفتر بیس سال پہلے بند کر دیا گیا تھا۔ اسرائیل نے مراکش میں ایک دفتر قائم کیا تھا جو بعد میں بند کر دیا گیا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے مراکش کے شاہ کو اسرائیل کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن