• news

چین: کرونا سے متعلق سست حکومتی ردعمل پر تنقید کرنیوالی خاتون صحافی کو 4 سال قید

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں کرونا سے متعلق خبریں بریک کرنے اور سست ردعمل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی 37 سالہ خاتون صحافی ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ژانگ ژان پر اپنی خبروں کے ذریعے تنازعات کو ہوا دینے اور بدامنی پیدا کرنے کا الزام تھا۔ خاتون صحافی نے گزشتہ برس فروری میں ہی ایک پْراسرار وائرس کے پھیلاؤکا انکشاف کیا تھا اور ان کی تحقیقاتی رپورٹس سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں جن میں حکومتی سست ردعمل پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔ رواں برس مئی میں صحافی کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔ دوران حراست خاتون صحافی نے تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی کی تھی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے عدالت کے حکم پر صحافی کو میڈیکل ٹیوب لگا کر زبردستی کھانا دیا جاتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن