علی ظفر ہتک عزت کیس‘ عدالت نے اداکارہ عفت عمر کو دوبارہ طلب کرلیا
لاہور (این این آئی) عدالت نے عدالت نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر جاری کردہ تحریری حکم نامے میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے شہادت مکمل کرنے کے لئے اداکارہ عفت عمر کو طلب کیا۔