سرائے مغل: 5 بچیوں سے زیادتی کرنیوالے ملزم یاسین پر تھانہ بھائی پھیرو میں بھی مقدمہ
سرائے مغل (نامہ نگار) پانچ بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم تھانہ بھائی پھیرو صدر کے مقدمہ میں بھی زیادتی کا ملزم اور سزا یافتہ نکلا۔ بچیوں سے زیادتی کے کیس میں غریب بھٹہ مزدور کا ملوث ہونا اس قسم کے کیسوں کے پیچھے نفسیات کو گہری نظر سے جانچنے اور ملزموں کو سخت ترین سزا دینے کی ضرورت کا احساس دلاتے ہیں۔ تھانہ سرائے مغل کے مشہور جنسی ہراسگی کے کیس کا ملزم یاسین تھانہ صدر بھائی پھیرو کے ایک کیس میں بھی ملوث نکلا اور چند ماہ قبل ہی یہ ملزم سزا بھگت کر جیل سے باہر آیا۔ یہ مقدمہ نمبر264/19 بجرم376/511 ت پ مورخہ 4-5-2019 کو درج کیا گیا جس میں بھائی پھیرو کی نواحی بستی کوٹ امر سنگھ کے مدعی محمد ریاض نے موقف اختیار کیا کہ اسکی بارہ سالہ بیٹی سعدیہ سکول میں پڑھنے جا رہی تھی کہ ملزم یاسین کھوکھر اسے بہلا پھسلاکر قریبی فصل میں لے گیا۔