3 وزراء نے اپوزیشن سے این آر او مانگا‘ مذاکرات نہیںکرینگے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج تین وفاقی وزراء نے اپوزیشن سے این آر او مانگا مگر انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی جس پارلیمنٹ پر گالیاں بھیجتی تھی۔ اسی پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ سنجیدہ لگنے لگے۔ وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے، خوفزدہ ترجمانوں نے ہمیشہ کی طرح بدزبانی، بدتہذیبی اور بداخلاقی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ آٹا، چینی اور ووٹ چور، نالائق اور نااہل عمران صاحب کیلئے این آر او مانگ رہے تھے۔ کنٹینر پر چڑھ کر پارلیمان پر لعنت بھیج رہے تھے۔ پارلیمان سے این آر او کی بھیک مانگ رہے تھے۔ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم ان کے اعصاب پر سوار ہیں چہروں پر اڑتی ہوائیاں صاف نظر آ رہی ہیں۔ ان نالائقوں، نااہلوں، بدزبانوں، بد تہذیبوں اور بداخلاقوں کو این آر او نہیں دیں گے۔ چینی چوروں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ روٹی اور دوائی چور کو ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ پارلیمان پر لعنت بھیجنے والا آج پارلیمان سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ فریقبی، مکار، بچار لوگوں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔