نیپرا آج بجلی مہنگی کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا آج بجلی مہنگی کرنے کی دو درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ نیپرا حکام کے مطابق آج اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں کی سماعت ہوگی۔ درخواستیں سنٹرل پاور پر چیئرنگ ایجنسی کی طرف سے جمع کرائی گئی ہیں۔ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔