دہلی: کسانوں نے گاؤں بسا لیا، سکھ فوجی بھی احتجاج میں شامل
نئی دہلی (پی پی آئی) بھارت میں کسانوں کا احتجاج پورے زور و شور سے جاری ہے۔ مودی سرکار نے چھٹی بار مذاکرات کی جو دعوت دی تھی اسے کسان قیادت نے مسترد کر دیا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کالا قانون منسوخ کروا کر ہی دم لیں گے۔ دہلی میں احتجاج پر بیٹھے کسانوں نے دلی میں چھوٹا سا گائوں بسا لیا۔ خالی میدان میں پیاز سمیت دیگر سبزیاں کاشت کر دی ہیں اور علاقے کا نام کسان پورہ رکھ دیا۔ دلی کے سنگھو بارڈر پر بھی خیمہ بستی بھی قائم کر دی گئی۔ بھارت میں کسانوں کے احتجاج اور مودی حکومت کی ہٹ دھرمی سے بھارتی فوج نے موجود سکھ فوجیوں کی بے بسی، بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی فوج میں موجود سکھ سپاہی بارڈر پر چھوڑ کر احتجاج کے لئے دلی آنے لگے ہیں۔