• news

سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندا، سرمایہ کاروں کے 40ارب ڈوب گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا۔ جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ دوارن کاروبار ایک وقت میں انڈیکس 200 پوائنٹس سے اوپر بھی چلا گیا۔ مگر اختتام پر مارکیٹ 418 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 40 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک پیسہ اضافے سے 160 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 550 ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن