یاسر شاہ کا فین کو ٹیسٹ کیپ کا تحفہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے تماشائیوں میں موجود اپنے ایک مداح کو اہم تحفہ دیا جو ان کی ٹیسٹ کیپ ہے جو کسی بھی ٹیسٹ کرکٹر کیلئے اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔یاسر نے شاہ نے اپنے فین کی جانب کیپ پھینکی جو اس نے فوراً پکڑ لی اور خوشی سے نہال ہوگیا جبکہ اس نے کیپ پہن کر تصاویر بنوانا شروع کردیں۔