• news

ڈار ہاکی اکیڈمی کو ایشین ہاکی فیڈریشن سے الحاق دینے کا اعلان 

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )  پاکستان ہاکی کو کھلاڑیوں کی بڑی نرسری فراہم کرنے والی ڈار ہاکی اکیڈمی کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام نے ڈار ہاکی اکیڈمی کو اے ایچ ایف سے الحاق دینے کا اعلان کر دیا۔ طیب اکرام کا کہنا تھا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کیساتھ الحاق ہونے سے ڈار ہاکی اکیڈمی کو متعدد فوائد بھی ملیں گے جس میں اکیڈمی کے تربیتی دوروں کا اہتمام کرنے میں مدد فراہم کی جائیگی جبکہ علاوہ ازیں ایشین ہاکی اپنے کوالیفائی کوچ / ٹرینر بھی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بھجوائے گی۔  اکیڈمی کے کوچز کو بھی ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے کوچنگ پروگرامز میں شامل کیا جائیگا۔ سی ای او ایشین ہاکی فیڈریشن طیب اکرام نے ڈار ہاکی اکیڈمی کو پانچ لاکھ روپے اور دو گول کیپر کٹس بھی دیں۔

ای پیپر-دی نیشن