بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرا ٹیسٹ میچ 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز برابر کردی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز برابر کردی ۔ دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 200 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ بھارت نے 70 رنز کا ہدف دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ٹیسٹ کے چوتھے دن ہوم ٹیم دوسری اننگز میں 200 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔