• news

پاکستان چین تجارت کے حجم میں 5 ماہ کے دوران 8 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیاہے،مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کوپاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ چین سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق جولائی سے لیکرنومبر 2020 تک کی مدت میں چین کو615.73 ملین ڈالرمالیت کی برمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے  مقابلہ میں 18.74 فیصدکم  ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی  مدت میں چین کوپاکستان کی برآمدات کا حجم 727.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ نومبر2020 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 153.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال نومبرمیں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 141.11 ملین ڈالررہاتھا۔ مالی سال20 ۔ 2019-میں چین کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.663 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ای پیپر-دی نیشن