بھیرہ: دکانوں کی کرایہ داری بولی پر فائرنگ‘ 2 نوجوان جاں بحق‘ ایک زخمی
بھیرہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی بھیرہ کی دکانات کی ازسرنو کرایہ داری کی بولی کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ بلدیہ نے اپنی ملکیتی 37 دکانات کی کرایہ داری آکشن کیلئے 29 دسمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی اور بولی میں حصہ لینے کیلئے سینکڑوں لوگ بلدیہ میں جمع تھے۔