• news

سیالکوٹ: خاکروب کا بیٹا چھت سے گر گیا پیسے نہ ہونے پر ہسپتال میں داخل نہ ہوا

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ میں غریب ملازم خاکروب ندیم مسیح کا پانچ سالہ بیٹا چھت سے گر گیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔ کمسن بچے کو فوری سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر نے کہا کہ فوری طور اس کے ایکسرے اور سٹی سکین کرواؤ۔  بے بس باپ کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ رکشے کا کرایہ بھی محلہ داروں نے دیا تھا۔ جس کے بعد بچے کو ہسپتال داخل بھی نہ کیا گیا۔ وہ روتا پیٹتا بچے کو واپس لے آیا جسکی حالت تشویشناک ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن