• news

متعدد وارداتیں،شہری قیمتی اشیا سے محروم، فیکٹری ایریا میں 5لاکھ 78ہزار کا ڈاکہ

لاہور(نامہ نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریاکے علا قے میں 5لاکھ78ہزار، جنوبی چھا ئو نی کے علا قے میں4لا کھ55ہزار، ملت پا رک کے علاقہ میں ساڑھے3 لا کھ، نیو انا ر کلی کے علا قہ سے3لا کھ، ہر بنس پو رہ کے علاقہ میںڈھائی لاکھ، کا ہنہ میں2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں 5شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے نواب ٹا ئون اور ہڈ یا رہ میںسے دو کاریں جبکہ شمالی چھائونی، لاری اڈہ، داتادربار، شاہدرہ، ستوکتلہ اور با غبا نپو رہ میںسے 6 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن