• news

سی ڈی ڈبلیو پی نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی (کے -- 4) حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سی ڈی ڈبلیو پی  نے 25.22 ارب روپے  کی لاگت کا منصوبہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی (کے- فور) حتمی منظوری کے لیے  ایکنک کو بھجوا دیا۔ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت منگل کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 5.52  ارب روپے کی لاگت کے 03 منصوبے منظور۔ جبکہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی پراجیکٹ جس کی کل لاگت  25.22 ارب روپے  ہے ایکنک کو حتمی منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورننس ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورتعلیم  کے شعبوں سے  متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔اجلاس میں گورننس سیکشن سے متعلق ایک پروجیکٹ "ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز" جس کی کل لاگت  133.720 ملین روپے ہے منظور کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت نوجوان خواتین اور مردوں کے ساتھ جو ممتاز تعلیمی پس منظر اور قائدانہ صلاحیت کے حامل ہوں انکو  پلاننگ کمیشن کے   مختلف سیکشنز ترقی ، حکمت عملی منصوبہ بندی ، کارکردگی کا نظم و نسق ، پروجیکٹ مینجمنٹ ، توانائی ، عوامی پالیسی کی تشکیل اور ترقیاتی مواصلات جیسے ڈیپارتمنٹس میں تعینات کر کے نوجوان پاکستانیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔اجلاس میں فزیکل پلاننگ کے شعبے سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ   "گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم (کے- فور)" جس کی لاگت کل لاگت  25،551.77 ملین  روپے ہے پیش کیا گیا ، جس کی حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بجھوا دیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے اس منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کی شدید قلت ہے لہذا اس منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ اس منصوبے میں شامل تمام ایجنسیاں اس منصوبے کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے  پر عزم ہیں۔ اجلاس میں  "ماڈل ایریاز یو سی 99 ، 100 اور 101 ، لاہور میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے 1655.185 ملین  روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کواجلا س میں منظور کر لیا گیا۔اجلا س میں تعلیم سے متعلق  "آئی سی ٹی ، اسلام آباد (فیز- II) میں وزیر اعظم کے’ تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت 200 تعلیمی اداروں کے جسمانی انفراسٹرکچر کی تزئین و آرائش / بحالی کی منصوبہ بندی کا منصوبہ جس کی کل لاگت 3737.288 ملین  روپے ہے منظور کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کے اسکولوں کی  کلاس رومز کی تعمیر ، انفرااسٹرکچر کی مرمت / تزئین و آرائش ، فرشوں کی مرمت ، باؤنڈری وال کی تعمیر ، خاردار تاروں  کی فراہمی ، پانی کے ٹینک کی تعمیر وغیرہ  شامل ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے "ملتان میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولیات کی بحالی کے لیے کنسپٹ  کلیئرنس پیپر 4000 ملین  روپے کی لاگت کا منظورت کیا گیا۔ اس کنسپٹ کلئیرنس پیپر کی کفالت جائکا کے ذمہ  ہوگی جبکہ عمل درآمد کرنے والی ایجنسی واسا ، ایم ڈی اے ملتان ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن