• news

وفاقی افسروں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا فیصلہ‘ گورنر نے آج اجلاس طلب کر لیا

لاہور (نیوز رپورٹر) عوامی شکایت کے فوری ازالہ کیلئے حکومت کا وفاقی محکموں کے پنجاب کے سرابرہان اور افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کر نے کا فیصلہ۔ وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی مانٹیر کرنے کی ہدایات پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وفاقی محکموں کے صوبائی سربراہان کا اجلاس آج 30 دسمبر کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں کے لاہور میں قائم دفاتر کے سر براہان اور انتظامی افسران کی کارکردگی کو باقاعدہ طور پر مانٹیر کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے لئے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ گورنر پنجاب پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی محکموں کی پنجاب میں کار کردگی کا جائزہ لینے کا طر یقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ڈپٹی سیکرٹری گورنر ہاؤس ظہیر عباس چٹھہ کو وفاقی محکموں کیلئے فوکل پرسن مقرر دیا ہے جوگورنر ہاؤس سے وفاقی محکموں میں کوآرڈی نیشن کے فرائض سرانجام دیں گے اور پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ سے بھی باقاعدہ رابطہ رکھیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق پنجاب میں وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایت کا فوری ازالہ یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن