کالعدم تنظیم کے لیے مدرسہ قائم کرنے پر 25 سال قید‘ 2 کروڑ روپے جرمانہ
کراچی(این این آئی)کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 25 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی گئی، کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کیلئے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنا دی۔