دہشتگردانہ حملے ملک دشمن طاقتوں کی غیراعلانیہ جنگ: 13 دینی جماعتوں کا مؤقف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) 13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان میںشامل جماعتوںکے رہنمائوں پیر سلمان منیر، فرید احمد پراچہ، عبدالرئوف ملک، ممتاز اعوان، الیاس چنیوٹی، شعیب الرحمنٰ قاسمی، نعیم بادشاہ سلفی، عاشق حسین رضوی، کاظم رضا نقوی، محمد حنیف حقانی، نیاز احمد بنگلانی، پیر طارق محمود، زبیر ورک اور ترجمان محمد منسوب رحیمی نے بلوچستان کے مقام ہرنائی پردہشتگردوںکے حملہ میں7ایف سی اہلکاروںکی المناک شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے اورکہا ہے کہ دہشتگردانہ حملے درحقیقت ملک دشمن طاقتوںکی مسلط کردہ غیراعلانیہ جنگ ہے لیکن وطن وامن دشمن مکمل ناکام ونامراد ہونگے۔ اسلام وملک دشمن دہشتگرداپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک وقوم کے حوصلے ہرگز پست نہیںکر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ وطن پرنثارپاک فورسزکے جوان ملک وقوم کاسرمایہ ہیں اور انکی عظیم قربانیوںکوکبھی بھی فراموش نہیںکیا جا سکتا اور اسی طرح ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا ماٹو رکھنے والی پاک فوج کو دنیا کی کوئی طاقت ہرگز ہرگز شکست نہیں دے سکتی۔