• news

 بہتر محسوس کررہاہوں ،مشاہد اللہ خان کرونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہداللہ خان علالت کے باعث کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ڈاکٹرز نے مشاہداللہ خان کی بیماری کی تشخیص کے لیے متعدد ٹیسٹ کیے ہیں ،مشاہداللہ خان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔ مشاہداللہ خان نے کہاکہ مجھے کرونا ہوتا تو بہت جلد تشخیص ہوجاتی،کرونا کے مریضوں کو تو الگ رکھا جاتا ہے۔ مشاہداللہ خان  نے کہاکہ مجھے کرونا نہیں ہے ۔ٹوئٹ میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہاہوں، تمام لوگ جنہوں نے دعائیں کی ان کا شکریہ، یہ آ پ سب سے درخواست ہے کہ دعائیں کرتے رہیں، اللہ تعالیٰ تمام بیمار افراد کو شفا دے۔امین

ای پیپر-دی نیشن